Urdu MCQs

 1۔مسدس سے کیا مراد ہے
جس بند میں چھ مصرعے ہوں

2۔”راجہ گدھ” کس کا ناول ہے۔
بانو قدسیہ

3۔”ابن الوقت” کس کا ناول ہے۔
ڈپٹی نذیر احمد

4۔”آثار الصنادید “کس کی تصنیف ہے۔
سر سید احمد خان

5۔”اوور کوٹ” کے مصنف کون ہیں۔
غلام عباس

6۔اردو کس زبان کا لفظ ہے۔
ترکی زبان کا

7۔اردو کے معنی کیا ہیں۔
لشکر

8۔علامہ اقبال کی کون سی کتاب ان کی وفات کے بعد شائع ہوئی۔
ارمغان حجاز

9۔”حیات جاوید” کس کی تصنیف ہے۔
الطاف حسین حال

10۔کس پاکستانی شاعر کو لینن ایوارڈ دیا گیا۔
فیض احمد فیض

11۔فیض احمد فیض کو لینن ایوارڈ کب ملا۔
1962 میں

12۔”سحر البیان ” کس کی مثنوی ہے۔
میر حسن

13۔علامہ اقبال کے خطوط کس نام سے شائع ہوئے۔
اقبال نامہ

14۔”بانگ درا” کا دیباچہ کس نے لکھا۔
شیخ عبدالقادر
15۔اکیلے شعر کو کیا کہا جاتا ہے۔
فرد

16۔قافیہ کسے کہتے ہیں۔
ہم آواز الفاظ کو۔

17۔ردیف کا لفظی مطلب کیا ہے۔
گھڑسوار کے پیچھے بیٹھا ہوا شخص

18.۔تلمیح سے کیا مراد ہے۔
تاریخی اشارہ

19.۔باغ و بہار کس کا ترجمہ ہے ۔
نو طرز مرصع

20۔باغ و بہار کس نے لکھی۔
میر امن دہلوی۔
21۔فسانہ عجائب داستان کس نے لکھی۔
رجب علی بیگ سرور

22۔اردو زبان کو دفتری زبان کا درجہ کب ملا۔
1832 میں

23۔اردو نثر میں سب سے قدیم صنف کون سی ہے۔
کہہ مکرنی

24۔اردو ناول میں مزاح نگاری کی بنیاد کس نے رکھی۔
رتن ناتھ سرشار

25۔افسانہ کس زبان سے اردو میں آیا۔
انگریزی

26۔خطوط نگاری کا آغاز اردو نثر میں کس نے کیا۔
مرزا غالب

27۔کفن کس کا افسانہ ہے۔
پریم چند

28۔کتبہ کس کا افسانہ ہے۔
غلام عباس

29۔اردو ڈرامے کا آغاز کس صدی میں ہوا۔
انیسویں صدی میں۔

29۔انار کلی کس کا ڈرامہ ہے۔
امتیاز علی تاج

30۔فعل اور مصدر میں کیا فرق ہے ۔
فعل میں کوئی زمانہ پایا جاتا ہے جب کہ مصدر میں زمانہ نہیں پایا جاتا۔

31 ۔خطاب کسے کہتے ہیں۔
وہ اعزازی نام جو حکومت کی طرف سے کسی شخص کو اس کی خدمات کے بدلے دیا جاتا ہے۔

32۔تخلص سے کیا مراد ہے۔
وہ مختصر نام جو شاعر اپنے اصل نام کی جگہ استمعال کرتا ہے۔

33۔کنیت سے کیا مراد ہے۔
وہ نام جو ماں،باپ،بیٹا ،بیٹی یا کسی تعلق کی وجہ سے پکارا جائے مثلا ابوبکر ،ابو تراب،وغیرہ

34۔تشبیہ سے کیا مراد ہے۔
جب کسی ایک چیز کو کسی مشترک خصوصیت کی وجہ سے کسی دوسری چیز کی مانند ٹھہرایا جائے۔

35۔تشبیہ کس زبان کا لفظ ہے۔
عربی زبان کا

36۔تشبیہ کے کتنے ارکان ہیں
پانچ

37۔علی گڑھ کالج یونیورسٹی کب بنا۔
1920۔

38۔”اسباب بغاوت ہند” کا مصنف کون ہے۔
سر سید احمد خان

39۔فورٹ ولیم کالج کہاں واقع ہے۔
کلکتہ۔

40۔جوش کی خود نوشت سوانح حیات کا نام کیا ہے۔
یادوں کی بارات۔

41۔”ماہ تمام” کس کا شعری مجموعہ ہے۔
پروین شاکر

42۔”آب حیات ” کب طبع ہوئی۔
1880 ۔

43۔غالب نے کب وفات پائی۔
1869 میں

44۔علامہ اقبال کو سر کا خطاب کب ملا ۔
1922 میں


45۔ آپ بیتی سے کیا مراد ہے۔
جس میں کوئی شخص اپنی ذاتی زندگی کے تجربات تحریر کرے

46۔سوانح نگاری کسے کہا جاتا ہے۔
جس میں مصنف کسی دوسری شخصیت کے حالات زندگی بیان کرے۔

46۔کسی تقریب،جلسے یا واقعہ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرنے کو کیا کہا جاتا ہے۔
روداد نویسی

47۔قصیدہ کسے کہتے ہیں۔
جس میں کسی زندہ انسان کی تعریف کی جائے۔

48۔مرثیہ سے کیا مراد ہے۔
جس میں شاعر کسی کی وفات پر غم کا اظہار کرے۔

49۔غزل کے معنی کیا ہیں۔
عورتوں سے باتیں کرنا

50۔مطلع کسے کہا جاتا ہے۔
غزل کا پہلا شعر

51۔مقطع کسے کہتے ہیں۔
آخری شعر کو اس میں اکثر شاعر اپنا تخلص استمعال کرتے ہیں۔

52۔حسن مطلع کسے کہا جاتا ہے۔
مطلع کے بعد والا شعر

53۔بیت کسے کہتے ہیں۔
جو شعر نہ مطلع ہو اور نہ ہی مقطع۔

54۔بیت الغزل کسے کہا جاتا ہے ۔
غزل کے بہترین شعر کو۔

55۔قصیدہ “قصیدہ بانت سعاد” کس کی تصنیف ہے۔
حضرت کعب بن زہیر رض

56۔”قصیدہ بردہ شریف “کس کی تصنیف ہے۔
امام شرف الدین بوصیری

57 ۔اردو زبان کا پہلا مرکز کون سا ہے۔
دہلی

58۔خدائے سخن کس کو کہا جاتا ہے ۔
میر تقی میر

59۔اردو کا پہلا صوفی شاعر کس کو کہا جاتا ہے۔
خواجہ میر درد

60۔مثنوی گلزار نسیم کس کی تخلیق ہے۔
دیا شنکر نسیم کی

61۔ترقی پسند تحریک کس ملک سے ہندوستان آئی ۔
روس

62۔ترقی پسند تحریک کا آغاز کب ہوا۔
1936 میں

63۔ہجو شاعری کی کون سی صنف ہے۔
جس میں کسی کی برائی بیان کی جاتی ہے اور طعنہ زنی کی جاتی ہے۔

64۔رباعی سے کیا مراد ہے ۔
جس میں چار مصرعے ہوتے ہیں۔

65۔رباعی کس زبان سے اردو میں آئی۔
فارسی

66۔کس شاعر کی رباعیات سب سے زیادہ مشہور ہیں۔
رباعیات عمر خیام

67۔مرثیہ کس نوعیت کی شاعری ہوتی ہے۔
المیہ

68۔مرثیے کا فروغ کس شہر میں ہوا۔
لکھنئو

69۔مرثیہ نگاری میں کون سے شاعر مشہور ہیں۔
میر ببر علی انیس

70۔مثنوی کس نثری صنف کی منظوم شکل ہے۔
داستان

71۔اردو زبان میں گیت نگاری کی ابتدا کس نے کی ۔
امیر خسرو نے

72۔واسوخت کس انداز کی شاعری کو کہا جاتا ہے۔
طنزیہ

73۔ریختی کس انداز کی شاعری ہوتی ہے۔
زنانہ انداز کی

74۔اردو کی پہلی شاعرہ کا نام کیا تھا۔
ماہ لقا چندہ بائی

75۔غزل کی ابتداء کہاں سےہوئی
دکن سے
76۔رفیع الدین سودا کی وجہ شہرت کیا ہے۔
قصیدہ نگاری
77۔علامہ اقبال کی آخری نظم کا عنوان کیا ہے۔
حضرت انسان
78۔اردو کی پہلی تنقیدی کتاب کا نام کیا ہے۔
مقدمہ شعر و شاعری
79۔علامہ اقبال نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کب حاصل کی ۔
1908 میں
80.۔مقدمہ شعر و شاعری کے مصنف کون تھے۔
مولانا الطاف حسین حالی
81.۔سب رس کس کی تصنیف ہے۔
ملا وجہی
82.۔پریم چند کا اصل نام کیا تھا۔
دھن پت رائے

83۔اردو کا پہلا ناول کون سا ہے۔
مرات العروس
84۔علی گڑھ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ کب ملا۔
1920 میں
85۔رسالہ ” اسباب بغاوت ہند ” کس نے لکھا ۔
سر سید احمد خان
86۔”کامریڈ” اخبار کس نے جاری کیا۔
مولانا محمد علی جوہر
86۔دارالمصنفین اعظم گڑھ کے بانی کون تھے۔
مولانا شبلی نعمانی
86۔اردو کے پہلے ناول نگار کون تھے۔
ڈپٹی نذیر احمد

86۔دارالمصنفین اعظم گڑھ کے بانی کون تھے۔
مولانا شبلی نعمانی
86۔اردو کے پہلے ناول نگار کون تھے۔
ڈپٹی نذیر احمد

87۔مشہور اخبار “زمیندار”کس نے شائع کیا۔
مولانا ظفر علی خان
88۔محمد علی جوہر نے اخبار ” ہمدرد” کب جاری کیا۔
1913 میں

89۔اردو کا سب سے پہلا اخبار کون سا شائع ہوا۔
جام جہاں نما

90۔قائد اعظم نے کس اخبار کا آغاز کیا۔
ڈان نیوز

91۔اردو کے پہلے شاعر کون تھے ۔
امیر خسرو
92۔اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر کون تھے۔
قلی قطب شاہ
93۔مرزا غالب کس بادشاہ کے دربار سے منسلک رہے۔
بہادر شاہ ظفر
94۔” علی پور کا ایلی” کس کا ناول ہے۔
ممتاز مفتی
95۔پاکستان کا سب سے پہلا اخبار کون سا تھا۔
امروز
96۔” نقش فریادی” کس شاعر کی غزل ہے۔
مرزا اسد اللہ خان غالب

97۔”نکات الشعرا” کس کی تصنیف ہے۔
میر تقی میر

98۔علامہ اقبال کی آخری تصنیف کون سی ہے۔
ارمغان حجاز

99۔علامہ اقبال کی اب سے پہلی تحریر کون سی تھی۔
علم الاقتصاد

100۔”نقش فریادی” نام کا شعری مجموعہ کس شاعر کا ہے۔
فیض احمد فیض

101۔”نسخہ ہائے وفا” کس کا مجموعہ ہے۔
فیض احمد فیض

42


2

1۔اردو کی پہلی شاعرہ کا نام کیا تھا۔
ماہ لقا چندہ بائی
2۔غزل کی ابتداء کہاں سےہوئی
دکن سے
3۔رفیع الدین سودا کی وجہ شہرت کیا ہے۔
قصیدہ نگاری
4۔علامہ اقبال کی آخری نظم کا عنوان کیا ہے۔
حضرت انسان
5۔اردو کی پہلی تنقیدی کتاب کا نام کیا ہے۔
مقدمہ شعر و شاعری
6۔علامہ اقبال نے پی ایچ

All reactio

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *